پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کے عوض وصول کی جانے والی رقم کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 ون اے کی خلاف ورزی پر نا اہل کیاجائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ نواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔