اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہرپی ٹی آئی کے رہنما اور پولیس آمنے سامنے

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما ؤں کو الیکشن کمیشن کی جانب جانے سے روک دیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔فواد چوہدری خار دار ہٹاتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پورا اسلام آباد اس وقت ایک محصور شہر کا منظر پیش کر رہا ہے نام نہاد فاشسٹ حکومت الیکش کمیشن کو استعمال کر کے اپوزیشن پر پابندی اور سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے نجات میں پاکستان کی نجات ہے، عوام پنجاب کے بعد اب اسلام آباد کو بھی آزاد کرانے کیلئے تیار ہیں۔