وفاقی کابینہ کا اجلاس:عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری ،تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کےحوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرمشاورت کی گئی ۔

اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پرپی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈیننس کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف جلد ڈکلریشن تیار کر کےسپریم کورٹ میں بجھوایا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کابینہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے متعلق قانونی نقات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس دوران وزیر اعظم کی ہدایات پر وفاقی سیکرٹری سمیت دیگر بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بجھوا دیا گیا۔