اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم نے ڈی جی خان میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے10،10 لاکھ روپے کی امدادکا اعلان کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاجبکہ مسمار ہونے والے گھروں کے لیے5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی ۔