اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے سندھ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

بینکوں کے افسران کو 10 اگست جبکہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو 12 اگست اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔