اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی ایس پی آر نے سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی کو مسترد کر دیا

ئی ایس پی آر نے وادی سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے مسلح کارندوں کی موجودگی کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی سے دور پہاڑی چوٹیوں پر موجود کچھ مسلح افراد بظاہر افغانستان سے چوری چھپے اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے آئے تھے۔

سماء نیوز کے مطابق پاک فوج کے ذرائع ابلاغ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز سے وادی سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ارکان کی موجودگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش تھیں، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ زمینی تصدیق سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ یہ رپورٹس غلط اورگمراہ کن ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پہاڑوں پر موجود چند مسلح افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، کسی بھی جگہ شدت پسندوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں بھی ضرورت پڑی شدت پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی جانب سے ایسی ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے واپس وادی سوات میں آگئے ہیں اور وہاں اسلحے کے زور پر اپنی عمل داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ شیئر کی گئی ویڈیوز میں مسلح افراد کو سڑکوں پر سر عام گشت کرتے دکھایا گیا۔