اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,833FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ،اب کوئی فرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔10کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے۔الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔