اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آخری ون ڈے: پاکستان کی پوری ٹیم نیدر لینڈز کیخلاف 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

نیدرلینڈز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آخری ایک روز ہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم آخری اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔

نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔