اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی، شیریں مزاری

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ٹویٹر پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور انکی رہائش گاہ کی سیکیورٹی گزشتہ شام واپس لی گئی۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون ہے،حکومت کی ناک تلے قانون کی پرواہ کس کو ہے، یہ سب سزا یافتہ مریم نواز کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ قوم آگاہ رہے سازشی عناصر عمران خان کی زندگی کیلئے خطرے پیدا کررہے ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش کے باہر پولیس نفری معمول کے مطابق ہے، بنی گالہ سے سیکیورٹی واپس نہیں بلائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بیرئیرز پر سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق تعینات ہیں، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماوں نے سیکیورٹی واپس لینے کی افواہ پھیلائی گئی۔