اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد ہائیکورٹ:مریم نواز، رانا ثنا اللہ اورمولانا فضل الرحمٰن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمریم نواز، رانا ثنا اللہ اورمولانا فضل الرحمٰن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی ہدایت کر دی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار لاہور کا ہےپٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں۔جب یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔