اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے بریت کی درخواست دائر

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورتحال آپکے سامنے ہے۔ سیلابی علاقوں کے دوروں کی باعثِ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کیایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشی سے استنثی کی درخواست دی گئی۔ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔