اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دہشتگردی کی دفعات ختم ، عمران خان کا وکیل جیت گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے ایکشن لینے کی بات کی جو لیگل ایکشن کی بات تھی، آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پر بھی کیس کرنے کی بات کی گئی، درخواست متاثرہ افراد کی طرف سے آنی چاہیے تھی کہ وہ اس بیان سے خوفزدہ ہوئے، یہ کمپیوٹر ٹائپ درخواست تحمل سے لکھی گئی جس کے پیچھے کوئی ماسٹرمائنڈ ہے،دہشتگردی کا مقدمہ خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے پر ہی بن سکتا ہے، محض ایسی فضا پیدا ہونے کے امکان پر مقدمہ نہیں بن سکتا،
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اس فیصلے کی روشنی میں بتاؤں گا کہ یہ دہشتگردی کا کیس کیسے بنتا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عمران خان پولیس کے سامنے پیش ہوکر تفتیش میں شامل ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی احسان تو نہیں کیا، اس عدالت کی ہدایات پر شامل تفتیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوچھا کہ عمران خان کی تقریر میں کسی کو نقصان پہنچانے کی کوئی بات کی گئی؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ عمران خان نے تقریر میں اشتعال دلایا، وہ سابق اور شاید مستقبل کے بھی وزیراعظم ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا حکم دیا