اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پرویزالٰہی نے سی سی پی او لاہورکوگلے لگا کر شاباشی دی ،پر کیوں؟وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔

لاہور(آن لائن ) وفاق کی جانب سے خدمات واپس لینے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے حکم کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں مونس الٰہی بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو گلے لگا کر شاباشی دی اور کہاکہ آپ کو جانے نہیں دیں گے، اِدھر ہی کام کریں، حکومت مکمل سپورٹ دے گی۔