اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 19 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں واقع کاج ایجوکیشن سینٹر نامی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کابل کے علاقے دشت برچی میں یہ واقعہ ہوا ہے جو کہ ایک تعلیمی مرکز ہے اور وہاں پر کافی لوگ جمع تھے افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

جبکہ گزشتہ جمعے کو کابل ہی کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔