اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بگ باس میں شریک معروف بھارتی ہدایتکار کے خلاف اداکارہ نے جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرا دی

بالی ووڈ کی اداکارہ شرلین چوپڑا نے کئی فلموں کے ہدایت کار ساجد خان کے خلاف پولیس میں جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرادی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

2018 میں دنیا بھر میں خواتین کی ہراسانی میں ملوث اپنے اپنے شعبوں کے بااثر افراد کے خلاف ایک تحریکج شروع ہوئےی تھی جسے می ٹوکا نام دیا گیا تھا۔

بھارتی شوبز اور فیشن انڈستری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات ساجد خان اور بگ باس انتطامیہ پر تنقید کررہی ہیں۔ شرلین چوپڑا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے ناصرف شو کی انتظامیہ بلکہ شو کے میزبان سلمان خان کو بھی کھری کھری سنائی تھیں۔