اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آڈیو لیکس کا معاملہ:عمران خان نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وفاقی کابینہ کی منظوری سے آڈیو لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کی منظوری دی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کر دیا تھا۔