اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شوبز میں آنے سے قبل جھاڑو لگائی اور بیت الخلابھی صاف کیے، بھارتی گلوکار

ممبئی: بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل بیت الخلا صاف کیا کرتے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران گپی گریوال نے اپنی زندگی کے تلخ دنوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ سال 2002 میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے سے قبل وہ کینیڈا میں اپنی اہلیہ رنویت کور کے ہمراہ کام کیا کرتے تھے۔

گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اضافی پیسے کمانے کے لیے پونچھے لگائے، جھاڑو لگائی اور یہاں تک کہ بیت الخلا بھی صاف کیے۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ظاہری طور پر یہ زیادہ اچھا کام نہیں سمجھا جاتا تھا تاہم ہماری خراب قسمت نے ہمیں یہ چیزیں سکھائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ان کاموں سے پیسے کما کر بھی انتہائی خوش رہا کرتے تھے۔