اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کا الیکشن کمشنر کے خلاف 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

عمران خان نے الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔

سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کامونکی میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر پر 10ارب روپے کا ہرجانہ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر شریف خاندان کا ملازم ہے ، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ میں میرا نام لینے پر دس ارب کا ہرجانہ دائر کرنے جارہاہوں ۔

تحریک انصاف نے چیئرمین نے کہا کہ سکندر سلطان سے جو ہرجانہ ملے گا اسے ہسپتال میں جمع کراؤں گا ،تم نے میری دیاتنداری پر سوال اٹھایا ،تم پر عدالت میں مقدمہ کروں گا ، تم سے ہر جانے کے پیسے نکلواؤں گا ، الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں،الیکشن کمشنر کو پیچھے سے بھی ہدایات مل رہی ہیں۔

عمرا ن خان نے کہا کہ شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں،سب سے بڑا شوکت خانم ہسپتال کراچی میں بن رہا ہے۔