اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہیلووین پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنے والا اداکار تنقید کی زد میں

ہیلووین پارٹی میں اداکار یاور اقبال کے بشریٰ بی بی کا گیٹ اپ اپنائے جانے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان پرکڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں اداکار شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات سمیت یاور اقبال نے بھی شرکت کی۔


اس ہیلووین پارٹی میں یاور اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کی اہلیہ کا گیٹ اپ کیا ہوا تھا۔یہ گیٹ کریم رنگ کے سر تا پیر پردے پر مشتمل تھا۔

ہیلووین پارٹی کی اِن تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سلسلہ چل نکلا۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکار کو ہیلووین پارٹی کے لیے بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ کا انتخاب کرنے کو پردے کی توہین قرار دیا جا رہا ہے۔

صارفین نے کہا کہ یاور اقبال نے ہیلووین پارٹی کے موقع پر پردے کے گیٹ اپ کا انتخاب کر کے مذہبی روایات اور جذبات مجروح کیے ہیں۔