اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خیبر پختونخواہ پولیس کا کوئی اہلکار لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے سکتا، واضع ہدایات جاری

پشاور(آن لائن ) بڑھتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کریگا اور قانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔وفاقی حکومت نے روک ٹوک اپنی پالیسی سب کو بتا بھی دی اور لاگو بھی لازمی ہو گی ۔