اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیروز خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں

کراچی کی ماتحت عدالت نے بچوں کی حوالگی اور ملاقات سے متعلق کیس میں اداکارہ فیروز خان سے ان کی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کراچی کی فیملی کورٹ میں اداکار فیروز خان کی بچوں سےملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اپنے بچوں کے لئے 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں۔

فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بچوں کو والد سے ملنے کے لئے علیحدہ سے جگہ کا بندوست کیا جائے۔

عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج و معالجےکی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ فیروز خان سے بھی ماہانہ آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کیس کی مزید سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔

ستمبر 2022 میں علیزے سلطان نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی تھی، انہوں نے فیروز خان پر جسمانی و ذہنی تشدد، بلیک میلنگ اور بے وفائی کا الزام لگایا تھا۔دونوں کے درمیان عدالت میں بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس بھی زیر سماعت ہے۔