اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چین: 2 منزلہ فیکٹری میں آتشزدگی ،38افراد ہلاک

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ 21 نومبر کو پیش آیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 38 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آگ لگنے کے دوران لاپتا ہونے والے 2 افراد کی لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دو منزلہ فیکٹری میں آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک ویلڈنگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی ہے جس کی تحقیقات میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔