اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دنیا کی دوسری وزنی ترین گولڈ فِش برطانوی مچھیرے کے ہاتھ لگ گئی

بلیوواٹرلیکس کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی دوسری بڑی گولڈفِش گرفت دریافت ہوئی ہے، نارنجی رنگ کی اس مچھلی کو’کیرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مچھلی برطانوی فشنگ کھلاڑی نے پکڑی، اس کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی اتنی وزنی اور طاقتور تھی کہ اسے پکڑنے میں 25 منٹ لگے۔

تاہم مچھلی پکڑنے اور اس کا وزن کرنے کے بعد دوبارہ اسے پانی میں چھوڑدیا گیا ہے۔

فشنگ کھلاڑی کا کہنا ہے مچھلی اپنی جسامت کی وجہ سے پانی کے اندر بھی صاف اور بڑی دکھائی دے رہی تھی،گولڈ فش 30 کلو وزنی ہے۔

واضح رہے کہ بلیوواٹرلیکس تنظیم لوگوں کو مچھلیاں پکڑنے والوں کو جگہ فراہم کرتی ہے، تاہم ان کی ایک شرط میں مچھلی کا وزن 50 پاؤنڈ ہونا چاہیے، اور کبھی لوگوں کو 90 پاؤنڈ تک کی مچھلی بھی گرفت میں آجاتی ہے۔