اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کے ہنگامی دورے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ فیصل عباس مانگٹ نے بمعہ فیلڈ سٹاف ضلع کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کے ہنگامی دورے کیے اور اڈا مالکان ، مینجر ز اور ڈرائیور حضرات کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ عید الفطر کے دنوں میں کسی صورت اوور چارجنگ نہ کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ روڈز چیکنگ کے دوران کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے پر سیکرٹری DRTAنے 02گاڑیوں کو بند کیا۔ اور 40سے زاید گاڑیوں کے چالان کیے ۔انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے سلسلے میں سیکرٹری DRTAکے دفتر میں قائم شدہ شکایت سیل کے فون نمبر 055-9200042,0800-02345پر رابطہ کریں‘ یقینی طور پر ان کی اسی وقت داد رسی ہوگی۔