اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شمالی کوریا دنیا کی سب سے مضبوط ایٹمی طاقت بنے گی، کم جونگ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصاد دنیا کی سب سے مضبوط ایٹمی طاقت بننا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ اُن نے ملک کے سب سے بڑے میزائل سسٹم کی تیاری میں شامل فوجی افسروں کو ترقی دینے کاا علان کیا ہے۔

کم جونگ اُن نے فوجی افسروں کی ترقی کے حکم نامے میں لکھا کہ ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹمی طاقت کا حصول ناگزیر ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہواسانک-17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور اسٹریٹیجک ہتھیار’ہے جو شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔

گزشتہ روز بھی کم جونگ ان کِم نے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسانک-17 کی آزمائش میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز، فوجی حکام اور دیگر سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتاری سے بڑھاتے اور مضبوط کرتے رہیں گے۔