اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان کو 74 رنز سے شکست،انگلینڈ کو سیریز میں برتری

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے 80 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 43 جب کہ سعود شکیل 24 رنز بناچکے تھے۔

89 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہیں 48 رنز پر جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ مزید سست اور دفاعی ہوگئی۔ صورت حال یہ تھی کہ 18 گیندیں کھیل کر بھی رضوان نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

محمد رضوان اورسعود شکیل نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، اسی دوران سعود شکیل نے 104 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

176 رنز پر پاکستان کو چوتھا نقصان محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بیٹر نے 46 رنز بنائے۔