اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,194FansLike
9,981FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان سے گھڑی نہیں خریدی، دکان کے لیٹر ہیڈ کو غلط استعمال کیاگیا، شفیق نامی تاجر کا بیان منظر عام پر

اسلام آبا:محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ ولی گھڑی اس نے نہیں خریدی ، اور جو بل عمران خان صاحب نے توشہ خانہ میں جمع کرایا ہے وہ میرا نہیں ہے ، نہ ہی ان پر پر میرے دستخط ہیں اور نہ ہی وہ میری لکھائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ میر ی دکان کی مہر اور لیٹ پیڈ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ معاملے کا علم سوشل میڈیا پر ہوا۔

شفیق نای شخص کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے منظر عام پر آتے ہی مجھے ہر طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مجھے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا اوردکان بیچنی پڑی ہے، میرا س سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا ، اب تک اس لیے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اب اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا۔