اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مرتضیٰ وہاب مستعفی ،سیف الرحمٰن کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات

پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ کے بعد اعلیٰ سرکاری افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا۔

حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے استعفے کی منظوری پر گریڈ20 کے افسر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کو کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمٰن اس وقت بلدیاتی حکومت اور محکمہ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ میں تعینات ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کہ کراچی کا اگلا ایڈمنسٹریٹر متحدہ قومی مومنٹسے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کی بنیاد پر صوبائی لوکل گورنمنٹ کے قانون میں ترمیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صوبے کے منتخب میئر اور میونسپل ایجنسیوں کے چیئرمین کو اپنے علاقے کے شہری معاملات سنبھالنے کے لیے اختیارات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مرتضیٰ وہاب کی جگہ کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر منتخب کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے یقینی طور پر مشاورت کی جائے گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کے اگلے میئر یا ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ جس کے پاس بھی ہوگا اسے شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 26 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی ٹیکس وصولی کے حوالے سے سماعت کے بعد مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔