اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قومی سلامتی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہونا چاہئیں، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہونا چاہئیں۔

ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے۔ نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے، ‎13‎جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا یہ ہیلی کاپڑکی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔ استعفے اقراری یا انکاری نہیں اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔ دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے تین، تین ارب ملتے ہیں یا نہیں۔ آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔