اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی سلامتی کمیٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

قومی سلامتی کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور کیا گیا۔

عسکری حکام نے دہشت گردی اور افغان بارڈر کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معاشی صورتحال پر سیاسی و عسکری قیادت کو آگاہ کیا۔