اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو 75 رنز کی برتری

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالیے جبکہ کیویز پر 75 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز قومی ٹیم نے ابتداء میں دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 5 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔