اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان نے سوچا اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا،فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ(پی ڈی ایم ) مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوچاکہ اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا،پھر سے یہ اقتدار میں آیا تو ملک تباہ و برباد ہو جائے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان دوسرو ں پر الزامات لگاتے ہیں ۔اپنے علاوہ سب کو چور کہتے ہیں ۔انہیں افسوس ہے کہ بیرونی آقاؤں کا مشن پورا نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے عمران خان پر اعتماد نہیں کیا، دوست ممالک سمجھتے تھے کہ عمران خان کو پیسہ دیا تو یہ ضائع کر دے گا، عمران خان بتائے انہیں دوسرے ممالک نے پیسہ کیوں نہیں دیا۔موجودہ قیادت پر دنیا نے اعتماد کا اظہار کیا اور امداد بھی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد سوشل میڈیا کے جھوٹ پر ٹکی ہے،یہ ہمیں سچ بتائیں گے؟خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے جھوٹے کاغذ لہرائے ،ان کا کرادار اپنے اعمال کی وجہ سے بدبودار ہے۔