اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حافظ نعیم الرحمان نے 100 سے زائد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کر دیا،نتائج بدلے گئے

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوئے ۔بعض یونین کونسلزپردھونس اور دھاندلی سے نتائج تبدیل کرائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران بھی اس میں شامل ہیں،انہیں فارم 12 نہیں دیے جا رہے۔ہمارے میئر کو روکا گیا تو سارے آپشنز استعمال کریں گے۔جلد نتائج مکمل نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے۔آر اوز رزلٹ جاری کیوں نہیں کر رہے؟ہمارے پاس فارم 11 موجود ہیں نتائج تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت سےی یونین کونسلز میں سے کامیاب تھے۔ پیپلز پارٹی دھاندلی کے ذریعے عوامی منڈیٹ چرانے کی کوشش کر رہی ہے۔