اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی :سعید غنی کی سربراہی میں پی پی کا وفد حافظ نعیم الرحمان کے دفتر پہنچ گیا

کراچی کا میئر کس کا ہو گا،پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما سعید غنی وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر سے ملنےادارہ نور حق پہنچ گئے ۔

ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گنتی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ،تحفظات دور ہونے کے بعد ہی معاملات آگے بڑھیں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پولنگ کا تمام عملہ الیکشن کمیشن کے نیچے کام کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے 6 یو سیز میں تحقیقات کا حکم دیا ہے ،الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر جماعت اسلامی کو مبارکباد دیتےہیں ، چاہتے ہیں جماعت اسلامی ہمارے ساتھ ملکر حکومت بنائے ۔کوشش ہے کہ سیاسی معالات کا اثر شہر پر نہ پڑے،دونوں جماعتوں کو ساتھ ملکر چلنا ہو گا، سیاسی کشیدگی کسی کے حق میں درست نہیں ۔