اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجاب اوار خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں غیر قانونی کام ہوا،تحلیل کے اقدام کو چیلنج کرنا چاہیے تھا،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کے حق میں نہیں ہیں ۔

لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو غیر قانونی طریقہ سے توڑا گیا۔اب تک ان اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی اقدام تھا ،2 اسمبلیوں میں الیکشن ہوئے تو ملک میں خرابی ہو گی ۔بطور سیاسی کارکن ان الیکشنز کے حق میں نہیں ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار 1970 میں الیکشن کروا کر دیکھا تھا،کیا حاصل ہو اس سے ،اس وقت سب کو صرف اپنی اپنی پڑی ہے پہلے ملک کو تو بچا لیں ۔