اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو ساری پی ٹی آئی آج جیل میں ہوتی ،مریم اورنگیزب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری آئین اور قانو ن کے مطابق ہوئی جسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب مقدمہ درج کروایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف کی مقدمات درج ہوئے اور وہ بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں تحریک انصاف کے لوگ 2روز پہلے ٹی وی پر آ کر بتاتے تھے کہ کون گرفتار ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سیاست دان کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتے۔تحریک انصاف کے لوگ 9 ماہ سے حکومت کے خلاف بد زبانی کر رہے ہیں ،سیاسی گرفتاریاں ہا بدلہ لینے کے لیے گرفتاریاں کرنا ہوتی تو آج ساری تحریک انصاف جیلوں میں ہوتی۔