اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

محسن نقوی کسی صورت میں بھی صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرائے گا، عمران خان

تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کا سب سے بڑا کردار محسن نقوی تھا۔جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے محنت اور جدوجہد جاری رہے گی ۔محسن نقوی شفاف انتخابات نہیں کرانے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک جس موڑ پر کھڑا ہے تاریخ میں کبھی اتنا مشکل وقت نہیں دیکھا، مجھے بطور وزیر اعظم جتنی عزت ملی کسی وزیر اعظم کو نہیں دی گئی ۔نا انصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام ہی جہاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جانے کے بعد سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب برپا ہے۔بجلی کی قیمت دگنی ہو چکی ۔ مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آنے والا ہے۔یہ صرف اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کرائے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔محسن نقوی شفاف انتخابات کرنے نہیں آیا۔صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے کر جا سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ان کی غلامی قبول نہیں کروں گا، قوم ہمارے ساتھ ہے آخری گیند تک ان کا مقابلہ کروں گا۔