اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فواد چوہدری سے 30 سال پرانا تعلق ہے،زیادتی ہوئی تو مذمت کروںگا، رہنما مسلم لیگ (ن)ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان کا کہا ہے کہ بیرونی ساز ش کی بات امریکا سے چلی پھر باجوہ پر پہنچی اور اب محسن نقوی پر آ گئی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہم نے نہیں عمرا ن خان نے خود لگایا تھا ،اس وقت تو بہت تعریفیں کی جاتی تھیں ۔ہم نے الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی سوائے ای وی ایم کے وقت کچھ ناچاقی ہوئی وہ بھی ایک دائرے میں تھی ۔ انہوں نے تو الیکشن کمیشن سمیت کسی ادارے کو نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری سے 30 سال پرنا تعلق ہے اگر زیادتی ہوئی تو سب سے پہلے مذمت کروں گا، فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ان کے خلاف مقدمہ ہم نے نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کرایا گیا ۔

ان کہنا تھا کہ محسن نقوی کے ساتھ اگر تعلق آصف زرداری کا ہے تو پرویز الٰہی کا بھی ہے۔ تحریک انصاف 30 لوگوں کی پارٹی تھی الیکشن کے وقت لوگوں کو ان کے ساتھ جوڑا گیا۔