ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2 سال بعد بحال

فیس بک انتظامیہ نے 2 سال کی پابندی کے بعد سابق امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ بحال کر دیا۔

جنوی 2021 میں موجودہ صدر جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد مشتعل مظاہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کی عمارت پر حملہ کیاجس کے بعد امریکی انتظامیہ کے کہنے پر صدر ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔

میٹا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے دوبار ہ نفرت انگیز مواد پوسٹ کیا گیا تو اسے ہٹا دیا جائے گا، اس کے باوجود پھر بھی اگر ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تو مزید 2 سال کے لیے اکاؤنٹ معطل کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالےسے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا اکاؤنٹ بند کرنے سے فیس بک کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔