اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,094FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

متحد ہو کر دہشت گردی کوجڑ سےاکھاڑ پھینکیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بطور قوم متحد ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بطور فرنٹ لائن فورس جنگ لڑی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں پولیس لائن دھماکےجگہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کے پولیس کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے پولیس کی خدمات کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔