اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف نے بجلی، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے کی شرط عائد کر دی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مزاکرات میں بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے اور سیلز ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کےلیےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافی کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 روزہ جاری رہنے والے مزاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کوبجٹ میں 611 ارب روپے کے اخراجات میں کمی لانے کو کہا گیا۔

اس کے علاوہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس بڑھانےکے متعلق غور کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے ڈیزل پر بھی ٹیکس لگانےکا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزاکرات میں بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کو کم کرنے کے لے سبسڈیز کم کرنے کاپلان دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرائط ماننے پرعمل در آمد کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔