اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت اتحاد کا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ،مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نے ایک بار پھر انٹری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء نیوز کی خبر کےمطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔عمران خان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم کی جانب سے وزرا کی کمیٹی بنائی جائے گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی اتحاد کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب حکومت کی جانب سے مشترکہ امید وار سامنے لانےکی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں ۔

خبروں کے مطابق حکومتی اتحاد کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان تمام نشستوں پر خود الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں دونوں صورتوں میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار میدان میں ہوں گے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کے روز وزیر اعظم پی ڈی ایم رہنماؤں سےملاقات میں کریں گے۔