اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,999FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی کے 31 حلقوں میں الیکشن کا شیڈول جاری ،پولنگ 19 مارچ کو ہو گی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد خالی ہونےوالی قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پرجمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 سے14 فرروری تک امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل 18 فروری کو ہو گا،2 مارچ کو امید واروں کو انتخابی نشان الاٹ کییے جائیں گے۔

تحریک انصاف کی خالی نشستوں پرانتخابات 19 مارچ کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 2 سوات 1، این اے 3 سوات 2، این اے 28 پشاور 2، این اے 30 پشاور 4، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ 1، این اے 5 اپر دیر 1، این اے 6 لوئر دیر 1، این اے 7 لوئر دیر 2، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9، بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد 2، این اے 19 صوابی 2، این اے 20 مردان 1،این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر 2 میں ضمنی انتخاب 19 مارچ کو ہوں گے۔

پنجاب کے جن حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا ان میں این اے 61 راولپنڈی 4، این اے 70 گجرات 3، این اے 87 حافظ آباد 1، این اے 93 خوشاب 1،، این اے 152 خانیوال 3، این اے 96 میانوالی 2، این اے 107 فیصل آباد 7، این اے 109 فیصل آباد 9، این اے 135 لاہور 13، این اے 150 خانیوال 1، این اے 158 ملتان 5، این اے 164 وہاڑی 3، این اے 165 وہاڑی 4، این اے 177 رحیم یار خان 3 اور این اے 187 لیہ 1 شامل ہیں۔