اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخ رشید کی پیشی ،دھکے لگنے کے بعد پولیس اہلکار کے گلے لگ کر روپڑے

شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرایف ایٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ شید کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل رش کی باعث دھکے لگے ،شیخ رشید گرنے لگے تو پولیس اہلکار نے انہیں پکڑ لیا۔


شیخ رشید کچھ منٹ تک پولیس اہلکار کے گلے لگ رہے اور محسوس ہوا کہ وہ رو رہے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری 5 افراد پر ہو گی ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو، راناثنااللہ ،شہباز شریف اور محسن نقوی ۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے مزید 5 روز کے لیےریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔