اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,884FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز، اہم رہنماؤں سمیت200 کارکن گرفتاریاں دیں گے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جیل بھرو تحریک کاآغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 200 کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے معاشی عدم استحقام اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز آج لاہور سے کیا جا رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال ، مراد راس سمیت 200 کارکنان کو گرفتاری دیں گے۔ عمران خان کی ہدایت شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری نہیں دیں گے۔

شاہ محمود قریشی کاکارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے گرفتاریاں نہیں کی تو پارٹی کی جانب سے لاہور میں چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے 7 روز کے لیے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور مقامات پر دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کی جیلوں میں گنجائش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار کارکنان کو میانوالی اورڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا جہاں گرفتارہونے والےکارکنوں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیاجائے گا۔