اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,997FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جیل بھرو تحریک مجرموں کےٹولے کیخلاف ہےجنہوں نے قوم کومعاشی تباہی کے سپرد کیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئےآج ہم دو بنیادی محرکات و اہداف کےتحت جیل بھرو تحریک کا آغاز کررہےہیں۔

سابق وزیر اعظم نے جیل بھرو تحریک کے متعلق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس تحریک کا پہلا مقصد تو ہے کہ ہمیں آئین کےتحت میسربنیادی حقوق پر یلغار کیخلاف ایک پرامن اور غیرمتشدد احتجاج کا حق حاصل ہے۔ہمیں جعلی مقدمات ، ، زیرحراست تشدداور میڈیا سے وابستہ افراد کو حملوں کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا دوسرا مقصد قوم کے اربوں روپے لوٹ کرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوانےوالوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران نے خود این آر اولے کر متوسط طبقے کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جھونک دیا ہے۔ عوام کوبیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے مجرموں کے اس ٹولے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا جنہوں نے قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کیا۔