اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر:(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ یہ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی تھی۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو میں نوجوان کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔