اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سندھ کے آرٹسٹ نے مصنوئی ذہانت کے ساتھ موہن جو دڑو کی حقیقت کے قریب تصاور بنا ڈالی

سوشل میڈیا پر اس وقت مصنوئی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے بنائی گئی مو ہنجو دڑو کی تصاویر وائر ل ہو رہی ۔

تصاویر کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔تصاویر میں مو ہن جودڑو میں رہنے والے بچوں اورخواتین اور مردوں کی تصویر شامل ہیں ۔

انڈ پینڈٹ اردو کے مطابق ان تصاویر کے خالق آرٹسٹ” رحمت اللہ میربحر “نے کہا ہے کہ ’موہن جو دڑو پر سندھی زبان میں موجود مواد اگر انٹرنیٹ پر ہوتا تو یہ تصاویر 100 فیصد اصل شہر کی عکاسی کرتیں۔‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی انسانی اور عمارتوں کی تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ تصویر میں موجود بچے اور خواتین بھڑکیلے رنگوں میں ملبوس نظر آ رہی ہیں ۔

ان تصویر کو انٹرنیٹ پر موجود موہن جو دڑو کےمتعلق معلومات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ان تصاویر میں مرد، خواتین اور بچوں کے چہروں کی ساخت، گندمی رنگت، چمکتی آنکھیں، نین نقش اور تیز رنگ کے کپڑوں کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ موہن جودڑو کے باسی ان تصاویر میں نظر آنے والوں لوگوں کی مشابہت رکھتے ہوں گے۔

ان تصاویر کو بنانے والے آرٹسٹ رحمت اللہ بحر کون ہیں؟

رحمت اللہ میر بحر فوٹوگرافر ہیں اور کئی سالوں سے وائلڈ لائف فوٹوگرافی کر رہے ہیں۔ان کا تعلق تعلق سندھ کے تاریخی ضلع ٹھٹھہ کے سُونڈا شہر سے ہے۔

رحمت اللہ میربحر نے بتایا کہ ’یہ تصاویر لوگوں کی ہو بہو 100 فیصدنقل تو نہیں مگر 80 سے 90 فیصد تکعکاسی ضرور کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موہن جو دڑو پر زیادہ مواد سندھی زبان میں اور سندھی زبان کا مواد انٹرنیٹ پر نہیں ہے۔

مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر موجود مواد، تصاویر، ویڈیوز سمیت تمام مواد کو پڑھنے کے بعدخاکے تیار کرتا ہے۔ اگر موہن جو ڈرو کے متعلق اب تک جو بھی مواد، تصاویر اور وڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوجائیں تو مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر0 10 فیصد اصل شہر کی تصاویر بناسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ بھی نہیں تھا لوگوں کو یہ تصاویر اتنی پسند آئیں گی کہ وہ مجھے راتوں رات مشہور کر دیں گی۔ اگلے مرحلے میں میں موہن جو دڑو کے برتن، زیورات، معروف مقامات سمیت مختلف اشیا کے مزید تصاویر بناؤں گا۔