اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیما اور سچن کے گھرفاقے،مدد کی اپیل کر دی

پاکستان سے نیپال کے ذریعہ سے بھارت جاکر اپنے سوشل میڈیا پربنے دوست سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے گھر اب فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما کےنئے شوہر سچن اور سیما کے پاس کوئی کام کاج نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوبت فاقوں تک آگئی ہے، گرمجوشی سے استقبال کرنے والے سسرال پر سیما اب بوجھ بنتی جارہی ہے جس کے باعث سیما کو گھر تک چھوڑنا پڑگیا ہے۔

محبت سیما کے بعد انجو کو پاکستان لےآئی،بھارتی خاتون کا بیان منظر عام پر

سیما اپنے شوہر سچن اور بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایک گھر میں منتقل ہوچکی ہے۔انہوں نے فاقوں کے پیش نظر مدد طلب کرنے کے لیے پولیس کو خط بھی لکھا ہے۔

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد سیما حیدر اور سچن مینا کو درپیش مشکلات کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جوڑا اپنا پیٹ بھرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ انہیں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

نوکری نہ ہونے کی وجہ سے سچن اور ان کے خاندان کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما کا کہنا تھا کہ وہ ان مسائل سے پریشان ہے جو ان کی وجہ سے ان کے شوہر کے والدین کے لیے پیدا ہوئے، انہوں نے ملک میں ان کے غیر قانونی داخلے کی تحقیقات کا حوالہ دیا۔