اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بابراعظم نے یونس خان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

نیپال کے خلاف میچ میں بابراعظم نے یونس خان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

بابراعظم نے نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سینچری سکور کر کے جہاں ہاشم آملہ کا سب سے کم اننگز میں زیادہ سینچری بنانے کا ریکارڈ توڑا وہیں انہوں نے سابق کپتان یونس خان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے ۔

بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی۔ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم نے کپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔

بابراعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیرئیر کی 19 ویں سنچری سکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد نے بھی نیپالیوں کی خوب درگت بنائی اور 71 گیندوں پر 109 رنز بورڈ پر سجاکر ناقابل شکست رہے۔جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

بابراعظم نے 151 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ایشیا کپ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئےاور یونس خان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے۔

پہلا نمبر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے پاس ہے ، ان کے علاوہ تیسرے نمبر پر یونس خان ، چوتھے پر مشفیق الرحمان اور پانچویں پر شعیب ملک براجمان ہیں ۔